Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار:اورنگ آباد میں 2کمسن چورگرفتار، 4کلو سونا برآمد

اورنگ آباد۔۔۔۔۔4کلو سونے سے بھرے تھیلے کے ساتھ 2کمسن چوروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔  اطلاع کے مطابق 23جنوری2019ء کو مہاراشٹر کے کاندیولی انڈسٹریل اسٹیٹ علاقے میں واقع ممبئی جیولرز میں چوری کی واردات انجام دی گئی تھی۔ دونوں لڑکے گزشتہ 3سال سے جیولرز شاپ پر کام کررہے تھے جس کی وجہ سے دکان مالک کو ان پراعتماد ہوگیا تھا ۔ ان لڑکوں کو تجوری کا پاسورڈ بھی معلوم تھا ۔ واقعہ کی رات ان لوگوں نے انتہائی شاطرانہ طریقے سے دکان کے کاریگر سے چابی لی اور پھر تجوری کا پاسورڈ ڈال کر وہاں موجود سارا سونا اور زیورات نکال لیا ۔ سونے کی مالیت تقریباًایک کروڑ 32لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔چوری کی واردات انجام دینے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسسٹنٹ انسپکٹر نیلیش  شیوا جی سالنکے ، پولیس نائک ودیا دھرپاوسکر، سپاہی ونود اوگلے پر مشتمل ٹیم نے مغربی بنگال، گجرات، حیدرآباد، بنگلورو میں چھاپے مارے لیکن کمسن چور مسلسل ٹھکانے تبدیل کرتے رہے۔دونوں مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے رہنے والے ہیں ۔ ایک ماہ قبلیہ بہار میں مفلس تھانہ علاقے میں بھوانی لائن ہوٹل میں ویٹر کے طور پر کام شروع کردیا۔ اطلاع ملنے پر مفلس تھانہ کے سربراہ سنجے کمار ، نیلیش شیواجی، انسپکٹر روی بھوشن نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر دونوں کو گرفتارکرلیا ۔ ان کے قبضے سے4کلو282گرام سونا برآمد کیا۔ایس  ڈی پی اور انوپ کمار نے بتایا کہ دونوں کمسن چوروں کو ممبئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - -  -سابق آئی اے ایس افسر225کروڑ کی خفیہ جائداد وں کا مالک نکلا، دستاویزات ضبط

شیئر: