Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی اے 2 کور کی تفصیلات جاری

سامسنگ کمپنی کے اینڈرائیڈ گو ایڈیشن کے حامل اسمارٹ فون گلیکسی اے 2 کور کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 4.96 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ فون میں ایکسینوس 7870 پروسیسر اور 1 جی بی ریم کو شامل کیا جائے گا۔ فون میں ڈوئل سم سپورٹ اور ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی دی جائے گی۔بلیوٹوتھ ، وائی فائی اور ایف ایم کو بھی اسمارٹ فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ چارجنگ کےلئے فون میں مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو شامل کیا جائے گا۔کمپنی اس فون کو 22 مارچ کو باقاعدہ طور پر پیش کرنے جا رہی ہے۔
 

شیئر: