Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمس آباد ایئرپورٹ کے اطراف لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی

    حیدرآباد-  - - - شہر حیدرآبا دکے شمس آباد  ائیرپورٹ کے اطراف15کلو میٹر کی  حدود میں لیزرلائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔رواں ماہ کی 15تاریخ کی شب غیر ملکی  طیارے کی لینڈنگ کے  دوران لیزر لائٹ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجس کی شکایت پائلٹ نے ایئر پورٹ حکام سے کی۔بتایاجاتا ہے کہ ایک نوجوان کی سالگرہ تقریب میں لیزرلائٹ کا استعمال کیا گیا تھا جس سے طیارہ کو اتارنے میں پائلٹ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پائلٹ کی اس شکایت پر ایئرپورٹ حکام کی جانب سے 15کلو میٹر کے دائرے میں لیزر لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ساتھ ہی پنچایت راج محکمہ اور ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں نے لیزر لائٹ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاانتباہ دیدیا۔جب اس بات کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ اس نوجوان کی سالگرہ تقریب دیر رات تک چلتی رہی جس میں لیزرلائٹ کا استعمال کیاگیاتھا جس کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی۔ پولیس نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کرناٹک: زیر تعمیر عمارت منہدم،40افراد ملبے تلے دب گئے، ایک شخص ہلاک
 

شیئر: