Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80 اونٹ سوار آئندہ ہفتے الربع الخالی صحراء کی دریافت کا مشن مکمل کرلیں گے

  الربع الخالی۔۔۔     21 ممالک کے 80 اونٹ سوار آئندہ ہفتے  الربع الخالی  صحرا کی  دریافت کا مشن مکمل کرلیں گے۔ المدینہ اخبار کے مطابق  مشن کا آغاز  23 فروری  2019ء کو سعودی عمانی  سرحدی شہر  اوبار سے کیاگیاتھا۔  26 روز میں  مشن مکمل ہوگا۔  مہم جو خواتین و حضرات پر مشتمل  کارواں  " رکایب"  الربع الخالی کے شمال مغربی  نخلستان  "یبرین "  کے  اُم  اثلثہ پہنچ گیا۔  کارواں  کے ہمراہ وزارت صحت  ماحولیات  اور  ہلال احمر کی طبی ٹیمیں بھی ہیں۔  مہم جوؤں اور اونٹوں کی سلامتی  کی خاطر  طبی  عملہ بھی ہمراہ ہے۔ الربع الخالی  کی  دریافت کیلئے پہلی بار  بانیٔ مملکت شاہ عبدالعزیز ؒ کے  عہد میں ایک کارواں بھیجا گیا تھا۔ اب  ربع الخالی کی  دریافت کی یہ  دوسری کوشش ہے۔  اس کا اہتمام  ولیعہد محمد بن سلمان کی جانب سے  کیاگیا ۔ مہم جوؤں نے اس موقع پر  الربع الخالی میں نئے پودے  دریافت کئے۔  قدیم  تمدن کے  نشانات  تلاش کئے جبکہ کئی  قدیمی  رہائشی مراکز کے نقوش بھی  ان کی نظر میں آئے۔  انہوں نے  الربع الخالی کی دریافت کیلئے  سائنٹیفک  انداز میں نت نئے طور طریقے اختیار کئے۔

شیئر: