Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سینیٹ کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خود ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں قائد ایوان شبلی فراز،سینیٹر محمد علی سیف ،سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، اسد اشرف، مرزا آفریدی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر اشفاق حسین شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس شام4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے قیام سے ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹبال کو فروغ ملے گا، پاکستان فٹبال فیڈریشن گراس روٹ سطح پر انٹر کلب چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا پروگرام بنا رہی ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیںاس میں ملک بھر سے 3 ہزار کے قریب کلب حصہ لیں گے۔ انٹر کلب چیمپیئن شپ کی حتمی تاریخ کا اعلان 26 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں کیا جائےگا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: