Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرسوں کا تیل خشک اور روکھے بالوں کا بہترین علاج ‎

بالوں کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں ہر طرح کے مسائل سے بچانے کے لیے تیل کا استعمال بہترین ہے ۔ یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور سر کی جلد اور بالوں کو خشکی ،  سکری اور روکھے پن سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اگر آپ کے بال روکھے اور خشک ہیں تو سرسوں کا تیل بالوں کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے ۔ اس میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی کثیر مقدار بالوں کی نشوونما میں مدد دیتی ہے ۔ سرسوں کا تیل بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر کا کام کرتا ہے ۔ سر کی جلد پر سرسوں کے تیل کا مساج خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اس طرح یہ سر کی جلد اور بالوں کی خشکی کو دور کرکے انہیں نرم و ملائم اور چمکدار بناتا ہے ۔
بالوں کی بہتر نشوونما اور خوبصورتی کے لیے آپ تیل کے ساتھ دہی کو بھی شامل کر سکتے ہیں ۔ ایک پیالے میں دہی اور تیل کو اچھی طرح مکس کریں اور سر کی جلد پر لگائیں ۔ ایک تو لیا لے کر اسے گرم پانی میں ڈبوئیں اور جب  وہ مکمل طور پر گیلا ہو جائے تو نچوڑ کر سر پر لپیٹ لیں ۔ تیس سے چالیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں ۔ یہ ہیئر ماسک فریزی ہیئرز سے نجات دلانے کے لیے بہترین ثابت ہوگا ۔

شیئر: