Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگت بدلنے والا ہشت پا

لندن ۔۔۔ جانوروں کی دنیا میں اب تک دو جانور واضح طور پر انسانی تحقیق اور مشاہدے کا حصہ بنے۔ جو اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ ایسے دونوں جانور رینگنے والے جانوروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک گرگٹ ہے اور دوسرا ہشت پا۔ ہشت پا کی جلد پر تحقیقی کام کرنے والے سائنسدانو ں کا کہناہے کہ انکی جلد کی رنگت میں حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھی ہیں اور سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ سوتے وقت انکی جلد کی رنگت کچھ اور ہوتی ہے ۔ غنودگی کے عالم میں رنگ کچھ اور ہوجاتا ہے اورجب یہ پوری طرح سے آنکھیں کھول لیتے ہیں تو انکی رنگت بھی بدل جاتی ہے۔ کولوارڈو کے جنگلات میں پائے جانے والے ہشت پا کی جو فوٹیج سامنے آئی ہے اس میں یہ صاف دیکھا جاسکتاہے کہ انکی جلد کی رنگت ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھورے سے سفید ، سفید سے کاہی مائل سبز اور پھر سرخ ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ رنگت کی اتنی تیز رفتار تبدیلی قدرت کا عطیہ ہے اور تبدیلی کا یہ انداز دشمنوں سے انہیں بچاتا بھی ہے۔ جب ان پر غنودگی کا عالم ہوتا ہے تو یہ بھی دوسرے جانداروں کی طرح جن میں انسان بھی شامل ہے خواب دیکھنا اپنی عادت بنا لیتا ہے۔ 

شیئر: