Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی تقریب میں بِن بلائے مہمانوں کی فائرنگ

نئی دہلی۔۔۔۔دارالحکومت دہلی کے ویلکم علاقے میں شادی کی تقریب میں بِن بلائے مہمانوں کو روکنا میزبانوں کو مہنگا پڑگیا۔ناراض شخص نے ساتھیوں کے ہمراہ نہ صرف شادی کیلئے سجائے گئے شامیانے میں توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں موجود دیگر مہمانوں کے ساتھ مارپیٹ کے علاوہ5، 6راؤنڈفائرنگ بھی کی۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق  جنتا کالونی میں رہائش پذیر ارشاد کی ماموں زادبہن کی شادی کی تقریب لکڑی مارکیٹ میں منعقد کی گئی ۔ رات تقریباً 10بجے مہمانوں کے استقبال کیلئے ارشادصدردروازے پر موجود تھاکہ اس کی نظر شامیانے میں جاتے ہوئے غیر معروف شخص پر پڑی، اسے تقریب میں جانے سے منع کیا تو وہ ناراض ہوگیا اور وہاں سے واپس جانے کے بعد 3دوستوں کے ہمراہ شادی کی تقریب میں پہنچا ۔اس نے شامیانے میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور ارشاد پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔ اسی دوران ایک نوجوان نے فائرنگ شروع کردی جس سے شامیانے میں موجود الیکٹریشن عامر زخمی ہوگیا،لوگوں نے اسے فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی علاج کے بعدڈاکٹروں نے فارغ کردیا ۔ فائرنگ کی آواز سن کر شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔ڈی سی پی اتل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ حملہ آور شارک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمدکیا گیااورملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ دیگر ملزمان کو گرفتارکرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  -سپا، بسپا اتحاد کا نیا لوگو’’ساتھی‘‘سوشل میڈیا پر جاری

 

شیئر: