Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ:60فٹ گہرے بورویل سے بچے کو باہر نکالنے کی کارروائی جاری

حصار۔۔۔۔ریاست ہریانہ میں ضلع حصار کے بالسمند علاقے میں بنائے  گئے 60فٹ گہرے بورویل میں ڈیڑھ سالہ بچہ گرگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔نیوز 18کے مطابق بچے کے والد اعظم نے بتایا کہ بورول کے قریب چند بچے شام کے وقت کھیل میں مشغول تھے کہ وہاں پڑے ہوئے بیر اٹھانے کیلئے وہ آگے بڑھے انہی کے ساتھ چھوٹا بیٹا بھی بیر لینے کیلئے آگے بڑھا ہی تھا کہ اچانک  بورویل میں گرگیا۔ پولیس کنٹرول روم کے ذریعے اس کی اطلاع اعلیٰ افسران تک پہنچی تو فوراً انتظامیہ نے بچے کو بچانے کیلئے اتر پردیش اور نوئیڈا سے جدید آلات سے آراستہ امدادی ٹیمیں طلب کرلیں۔ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بور ویل میں آکسیجن پہنچایااور بچے کو بحفاظت باہر نکالنے کی کارروائی شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’ہولی ‘‘کے موقع پربریلی اور سورت میں فرقہ وارانہ ہنگامہ اور کشیدگی

شیئر: