Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے6 فٹبالرز میدان میں آ گئے

لندن: اس سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ کے ٹاپ اسکورر کے طور پر گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے6فٹبالرز میدان میں ہیں۔ اس حوالے سے اس وقت مانچسٹر سٹی کے سرگیو ایگیورو 18گولز کے ساتھ سر فہرست ہیں تاہم محمد صلاح ، ہیری کین ، سعدیو مانے ، پائرے ایمرک اور رحیم اسٹرلنگ صرف ایک گول کے فرق سے ان کے ساتھ ساتھ ہیں اورکافی عرصے کے بعد اس ایوارڈ کیلئے اتنا سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے لیگ ٹائٹل کی طرح گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے اصل مقابلہ مانچسٹر سٹی اور لیور پول کے درمیان ہی ہوگا اور جلد ہی صورتحال واضح ہو سکتی ہے۔ لیور پول کے سعدیو مانے اور سرگیو ایگیورو کے ساتھ لیور پول کے محمد صلاح اور ٹوٹنہم کے ہیری کین کی کامیابی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔ محمد صلاح گزشتہ  7میچوں سے کوئی گول نہیں کرسکے جبکہ ان کی ٹیم کے رکن سعدیومانے ہر میچ میں اسکور کرتے آرہے ہیں۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: