Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹارز پلیئرز نے فلوریڈا میں نئے ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا

فلوریڈا:امریکی ریاست فلوریڈا میں راجر فیڈر، سیرینا ولیمز، نواک ڈوکووچ اورناومی اوساکا نے نئے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ کا افتتاح کر دیا۔ میامی ٹینس کے پہلے روز چین کی وانگژیو کامیاب رہیں۔امریکی ریاست فلوریڈا میں بننے والے اس نئے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر، نواک ڈوکووچ، سیرینا ولیمز اور جاپان کی ناومی اوساکا نے ایک ساتھ ربن کاٹا۔ میامی ٹینس کے نئے کورٹ پر افتتاحی میچ میں چین کی وانگ ژیو نے میدان مار لیا۔ وانگ نے پورٹو ریکو کی مونیکا پیوگ کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔مردوں میں کینیڈا کے فلیکس آگیر نے ابتدائی فتح حاصل کی۔ کینیڈین اسٹار نے اٹلی کے پاولو لورینزی کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: