Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہریانہ : 60فٹ گہرے بورویل سے بچے کو نکالنے کی کارروائی41گھنٹے سے جاری

حصار۔۔۔۔ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں 60فٹ گہرے بورویل میں گرنے والے ڈیڑھ سالہ بچے کو بحفاظت باہر نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔ ندیم نامی بچہ گزشتہ 41گھنٹوں سے کنویں میں گرا ہواہے۔ فوج اور امدادی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔اے بی پی نیوز کے مطابق بورویل سے 20فٹ کے فاصلے پر 60فٹ گہرا گڑھا کھودنے کے بعد سرنگ بنانے کا کام جاری ہے جو 56فٹ گہرائی میں جاکربورویل سے جُڑ جائیگی جہاں سے 60فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ندیم کوفوجی اہلکار باہر نکال لائیں گے۔اس کیلئے 15فٹ کی سرنگ تیار کی جاچکی ہے۔ مٹی گیلی ہونے کی وجہ سے سرنگ بنانے کے کام میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انسانی زنجیر کے ذریعے مٹی باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیمیں ، میڈیا اور ٹی وی چینلز کے نمائندے بچے کو باہر نکالنے کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے اسے کل شام کو بسکٹ اور جوس بھی دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -شمال مغربی دہلی میں پارلیمانی سیٹ کی چابی دلت ووٹرزکے ہاتھوں میں؟

شیئر: