Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی ، اردنی اور فلسطینی پر جرمانہ !

ریاض۔۔۔۔سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنے نام سے اردنی اور فلسطینی کو کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار کرانے والے اماراتی کی مقامی اخبارات میں تشہیر کرادی۔ریاض میں فوجداری کی عدالت نے اماراتی اور اردنی و فلسطینی کے خلاف مقدمے کی سماعت کرکے فیصلہ سنایا تھا کہ اماراتی شہری عبداللہ بن عباس البلوکی اپنے نام سے فلسطینی شہری ابراہیم بن عاشور اور اردنی شہری غسان بن ابراہیم السرخی کوکمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ریاض میں کاروبار کرارہا تھا۔اس کے ثبوت مل گئے ہیں لہذا تینوں پر 6لاکھ ریال جرمانہ عائد کردیا گیا۔کاروبار ختم ،اجازت نامہ منسوخ اور سجل تجاری سلب کرلی گئی۔ اردنی اور فلسطینی کو سعودی عرب سے بیدخل کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -نان بائی کیلئے لڑکی کے گانے کا وڈیو

شیئر: