Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کا فائیو جی ماڈل‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی اپریل کے پہلے ہفتے میں ایس 10 اسمارٹ فون کا فائیو جی ماڈل پیش کردے گی۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہو گا جس میں نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک دیا جائے گا۔ فون کو پری آرڈر کے بغیر ہی 5 اپریل سے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے فون کی قیمت سے پردہ نہیں اٹھایا گیا البتہ اس بات کا امکان ہے کہ فون کی قیمت 1332 ڈالر تک ہو گی ۔ 
فون کی خصوصیات پر مختصر نظر ڈالی جائے تو اس میں 6.70 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر ، اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر چار کیمرے دیے جائیں گے جن میں 12 میگاپکسل کے دو سنسر ، 16 میگا پکسل اور 0.038 میگا پکسل کا ایک لینس شامل ہوگا ۔ فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 10 میگاپکسل اور 0.038 میگا پکسل کا لینس شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4500 ملی ایمپئر آورز کی ہو گی۔

شیئر: