Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پلوامہ حملہ پر پورے پاکستان کو قصور وار گرداننا ٹھیک نہیں، پترودا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں پلوامہ میں حملے کے بعد سے ہند میں ایک ایسے وقت میں اپوزیشن پارٹیوں اور رہنماؤں کی جانب سے مختلف کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جب عام انتخابات منعقد ہونے میں چند دن ہی بچے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو کے بعد اب کانگریس کے سینیئر رہنما اور راہول گاندھی کے قریبی ساتھی سیم پترودا نے پلوامہ حملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ پر پورے پاکستان کو قصوروارگرداننا ٹھیک نہیں ۔خبر رساں ایجنسی این بی ٹی کے مطابق سیم پترواد نے انڈین حکام کے پاکستان میں مبینہ فضائی کارروائی میں ہلاکتوں کے دعوے کے ٹھوس شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں لوگوں کو حالات اور واقعات کے بارے میں جاننے کا حق حاصل ہے۔این بی ٹی کے مطابق پترودا نے کہا کہ ملک میں سب کو اظہار خیال کی آزادی ہے اور یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں اور اس کا کانگریس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیم پترواد کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئررہنما ارون جیٹلی نے کہا کہ جو لوگ ملک کی سلامتی اور لوگوں کے جذبات نہیں سمجھتے وہی اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر خزانہ جیٹلی نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کےسوالات کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ ملک کئی عشروں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہےاور مودی حکومت نے اب پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اصل ہدف کو نشانہ بنانے کی کارروائی شروع کی ہے۔خیال رہے کہ انڈیا میں آئندہ ماہ انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور اس وقت جاری انتخابی مہم میں پلوامہ حملہ بھی زیر بحث ہے جس میں حزب اختلاف الزام عائد کرتی ہے کہ حکمران جماعت اس واقعے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -پلوامہ حملہ’’ سازش ‘‘تھی ،حکومت تبدیل ہوئی توکئی بڑےچہرے بے نقاب ہونگے، رام گوپال یادو

شیئر: