Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یوم پاکستان پر جیت کا جشن کوئٹہ میں منائیں گے

  اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ4 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹر 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ میں اپنے پرستاروں اور مداحوں کے ساتھ کامیابی کا جشن منائےگی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر کی قیادت میں فرنچائز کے قافلے میں کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان،احمد شہزاد،انورعلی، احسان علی اور ٹیم منیجر اعظم خان سمیت دیگرآفیشیل بھی شریک ہوں گے۔اس حوالے سے ندیم عمر نے بتایا کہ ہم لیگ میں شاندار فتح کی خوشیوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کوئٹہ میں جا کر باٹنے کے خواہشمند ہیں۔ ٹرافی کی آمد پر جشن کا سا سماں ہوگا،ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہماری فرنچائز کی جیت کی بدولت دنیا میں کوئٹہ اور بلوچستان کا نام روشن اور مثبت تاثرابھرا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کےساتھ پاکستان آرمی کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ یوم پاکستان کے موقعہ پر کوئٹہ میں جشن مناکر خوشی دوبالا ہو جائے گی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: