بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے،سحر فہد

جاوید راہو۔جدہ
خواتین کڈز کلب کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں خصوصی طور پر کڈز کلب ہاؤس کی چئیر پرسن سحر فہد نے شرکت کی ۔تقریب میں کڈز کلب جدہ کی ممبران عہدے درانُ پاکستان بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواتین کے حقوق کے متعلق گفتگو کی گئی۔تقریب سے کلب کی چئیر پرسن سحر فہد کا کہنا تھا کے خواتین کے عالمی دن پر ان ماؤں بہنوں بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت میں کردار ادا کرتی ہیں اور میرا یہ پیغام ہے کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اود دیار غیر میں ہم سعودیہ حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں کے حکومت نے اسلامی قوانین کے مطابق خواتین کو آزادی دی اور ڈرائیونگ سمیت دیگر شعبوں میں سامنے آنے کا موقع فراہم کیا  ۔تقریب سے کڈز کلب کی نوجوان ممبران ثوبیہ خان اور صائمہ کا کہنا تھا کے ہمارا کلب سعودیہ میں خواتین کو نہ صرف ایک تفریح پروگرام فراہم کرتا ہے بلکہ ہم نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی کونسلنگ کا کام بھی کرتی  ہیں اور خواتین کے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے سامنے لاتی ہیں اور خواتین کے لیے سامنے آنے کے مواقع  فراہم کرتی ہیں اور آج پوری دنیا میں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے برابر کام کرتے ہیں اور اپنے ملک اور گھر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تقریب کے آخر میں کلب کی ممبران جنہوں نے مختلف شعبوں ماڈلنگ گانےپرفارمنس شو کیا اور کلب کے لیے محنت کی انھیں تحائف اور سر ٹیفکیٹ بھی دئیے گے ۔
یہ بھی پڑھیں:جدہ میں پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کا اجلاس

شیئر: