Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو اعظم گڑھ اور رامپور سے اعظم خان انتخابی میدان میں؟

لکھنؤ۔۔۔  سما ج وادی پارٹی نے انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے 40اسٹار امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے 2اہم سیٹوں کیلئے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ گزشتہ الیکشن میں ملائم سنگھ یادو کی ضلع اعظم گڑھ سیٹ سے ان کے صاحبزادے سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو جبکہ رام پور سے پارٹی کے سب سے سینیئر رہنما اعظم خان انتخابات لڑیں گے۔ انتخابی امیدواروں کی فہرست میں اکھلیش یادو، ڈمپل یادو، اعظم خان، جیا بچن اور رام گوپال یادو سمیت دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں مگراِس فہرست میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ کا نام شامل نہیں۔اکھلیش یادو کی سیٹ سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔این بی ٹی کے مطابق اعظم گڑھ کو سماج وادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ یہاں طویل عرصے سے سماج وادی رہنماؤں کا راج ہے۔ 70کی دہائی تک یہاں کانگریس کا راج رہا لیکن بعد میں سماج وادیوں نے یہاں قبضہ جمالیا۔ درمیان میں یہ سیٹ ، ایس پی اور بی ایس پی میں تقسیم ہوتی رہی ۔اس مرتبہ اس سیٹ پر ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد سے مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔ 2014ء میں مودی لہر کے باوجود اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو نے اعظم گڑھ سے الیکشن جیت کر پارٹی کا قبضہ برقراررکھا۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -بی جے پی نے پارٹی ترجمان کو انتخابی میدان میں اتار دیا

شیئر: