Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل: ”طویہ“ میں تجریدی آرٹ کی نمائش

الجبیل ۔۔۔ محکمہ ثقافت نے جبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن کے تعاون اور نائیلا جالیری کے ساتھ تال میل پیداکرکے ”طویہ“ میں تجریدی آرٹ کی نمائش شروع کردی۔ الشرق الاوسط نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ طویہ نمائش کا نام الجبیل شہر کے مرکز میں واقع طویہ ٹاور سے لیا گیا ہے۔یہ ٹاور شاہ عبدالعزیز آل سعود کے حکم پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اسکا مقصد الجبیل کے باشندوں کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ نمائش میں سعودی عرب کے 26فنکاروں کا تجریدی آرٹ پیش کیا جارہا ہے۔ ان میں 7خواتین او ر19مرد شامل ہیں۔ یہ 41فن پارے پیش کررہے ہیں۔
 

شیئر: