Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راولپنڈی: 12ویں نیشنل 10 پن بولنگ چیمپیئن شپ کا آغاز

راولپنڈی: 12ویں نیشنل 10 پن بولنگ چیمپیئن شپ کا آغاز لیثرر سٹی بولنگ کلب جناح پارک میں ہو گیا۔ پاکستان 10پن بولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور لیثرر سٹی بولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی کے تعاون سے چیمپیئن شپ 30 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ جس میں پورے پاکستان سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز پروقار تقریب کا اہتمام کیا گےا تھا جس میں کرنل ریٹائرڈ نعیم بھٹی انچارج جنا ح پارک راولپنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایونٹ کا افتتاح نعیم بھٹی نے بال تھرو کرکے کیا۔ پہلے روز خواتین کے درمیان بھی مقابلے ہوئے جس میں روشی نے عمدہ کھیل کا مظاہ رہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 234 ٹوٹل ا سکور کےساتھ اور شازیہ نئیر نے 233 اسکور کےساتھ، نور نے 231 اسکور کےساتھ اور روزینہ علی نے 222 اسکور کےساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ سکریٹری جنرل پاکستان 10پن بولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان نے کہا کہ 12ویں نیشنل10پن بولنگ چیمپیئن شپ قومی سطح کا ایونٹ ہے اور اس میں پروفیشنل اور نان پروفیشنل کھلاڑیوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔جس سے یہ کھیل کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریخ کا موقع بھی مہیا کرے گا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں
 

شیئر: