Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار:2ٹرکوں نے آٹورکشہ کو روندڈالا، 5افراد ہلاک

بختیار پور۔۔۔ بہار کے ضلع بختیار پورمیں رانی سرائے کے قریب دردناک سڑک حادثہ پیش آیاجس میں 5افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ 2ٹرک ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی چکر میں تھے کہ اسی دوران آٹو رکشہ اور ایک موٹر سائیکل سوار ان کی زد میں آگئے اور ٹرک انہیں روندتے ہوئے چلے گئے ۔ آٹو رکشہ میں سوار4افراد موقع پرہی ہلاک جبکہ ایک شخص اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔تمام زخمیوں کو پٹنہ اسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا۔ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق حادثے میں مرنیوالے تمام مزدور ہیں ۔ یہ سارناتھ ایکسپریس سے بختیار پور اسٹیشن اترنے کے بعد آٹو سے این ٹی پی سی پاور پروجیکٹ میں کام کیلئے جارہے تھے کہ 2ٹرکوں کی ریس میں آکر ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - -  -دہلی سے لکھنؤجانیوالی بس آگرہ ایکسپریس وے پرجل کر راکھ،4مسافر ہلاک

شیئر: