Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی :فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی،2بچے ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ علاقے میں واقع ابو فضل انکلیو میں فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت زد میں آگئی اور 2بچے جل کر ہلاک ہوگئے۔ ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ آگ 4 منزلہ عمارت میں لگی ۔ مرنیوالوں کا خاندان زیریں منزل پر سکونت پذیر تھاجبکہ فرنیچر کی دکان تہ خانے میں قائم تھی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آتشزدگی کے اسباب جانے کیلئے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -جیہ پردا بی جے پی میں شامل،اعظم خان کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے تیار

شیئر: