Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والا حوثی ڈرون تباہ

مملکت کو میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ ( فوٹو: سعودی وزارت دفاع)
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ منگل کی صبح جنوبی ریجن میں داغے جانے والے ایک ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
 سعودی فضائی دفاع نے گزشتہ روز مملکت کے مغربی ریجن کی جانب داغے جانے والے بیلسٹک میزائل جبکہ جنوبی ریجن میں ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔
سعودی عرب کو حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ 
 حوثیوں نے علاقائی تنازع میں چار سالہ جنگ بندی کو توڑتے ہوئے رواں سال کے اوائل میں یمن میں سرکاری افواج اور سعودی عرب میں شہری اہداف کے خلاف دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے۔

 

شیئر: