Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی صنعتکارنے1829کی اسکارٹ لینڈ یارڈ بلڈنگ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کردیا

لندن۔۔۔۔اسکارٹ لینڈ میں واقع لندن پولیس یارڈ کی عمارت کو ہندوستانی نژاد صنعتکار نے اپنی محنت اور لگن سے عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کردیا۔یوسف علی ایم اے نے 2015 میں تقریباً1000کروڑ روپے میں خریدا جو برٹش میٹرو پولیٹن پولیس کا آفس ہوا کرتا تھا۔امراجالا کے مطابق اس ہوٹل کی تعمیر میں تقریباً685کروڑ روپے خرچ کئے گئے اس میں 153کمرے ہیں ۔یہ عمارت1829ء میں تعمیر کی گئی تھی جسے وزارت دفاع نے  فنڈ اکٹھا کرنے کی غرض سے2013 میں گولیارڈ ہومز کو فروخت کردیا تھا۔
اس ہوٹل میں دستیاب سہولتیں؟
اس ہوٹل میں ،بار،ریستوران، چائے، پارلر، سوئمنگ پول، سمیت دیگر جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ سہولتیں دستیاب ہیں۔اس ہوٹل کے بعض کمروں سے برطانیہ کے مشہوراور خوبصورت مقامات کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
ہوٹل میں ٹھہرنے کا کرایہ؟
رپورٹ کے مطابق یہاں ایک رات کا کرایہ تقریباً9لاکھ روپے ہے۔قیدیوں کی بنائی ہوئی تصاویر اور فن پار ے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ہوٹل کوپرکشش بنانے کیلئے مختلف قسم کے قیمتی پتھر، شیشے ، لکڑی اور لیئر سمیت دیگر سامان سجائے گئے علاوہ ازیں اٹلی، چین ، جاپان، ویتنام، ترکی سمیت مختلف ممالک سے  200سے زیادہ قیمتی اشیاء اورجھاڑ فانوس کا استعمال کیا گیا۔
 یوسف علی ایم اے کون ہیں؟
یوسف علی کا پورا نام یوسف علی موسالیم ویٹّل عبدالقادر ہے۔ یہ  ہندوستانی نژاد صنعتکار ہیں جو ریاست کیرالا کے رہنے والے ہیں ۔ایم اے یوسف علی اور یوسف علی ایم، اے، کے نام سے مشہور ہیں ابوظبی میں واقع لولو گروپ کے چیف ہیں،ذرائع کے مطابق لندن میں قائم فائیو اسٹار ہوٹل حیات گروپ کے زیر انتظام ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -الیکشن کمیشن سے ملنےسائیکل سوار بھوپال سے دہلی 980کلومیٹر کے سفر پر روانہ

شیئر: