Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرامہ پرڈیوسرہی رائٹر،ڈائریکٹر بن گئے، مسعود اختر

سینئر اداکار مسعود اختر نے کہا ہے کہ آجکل اسٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے۔حالات کی ستم ظریفی ہے کہ ڈرامہ پروڈیوسر ،رائٹر اورڈائریکٹر بھی بن گئے، پھر حالات سب کے سامنے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں مسعود اختر نے کہا کہ فیملی کے لئے اصلاحی اسٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا رجحان کم ہوتے ہوتے اختتام کے قریب ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے ۔ آج کل جیسا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے ، ویسے ہی لوگ اسے دیکھنے بھی آرہے ہیں ۔گویا جیسا ڈرامہ ، ویسے ناظرین ۔ جب با مقصد اور اصلاحی ڈرامے کی تشہیر ہو گی تو فیملیاں خود بخود تھیٹر کا رخ کریں گی ۔  مسعود اختر نے کہا کہ میں اصلاحی ڈرامہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں۔ جلد پیشرفت  ہوگی۔
 

شیئر: