Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے کمپنی نے خوبصورت ٹیب پیش کر دیا‎

ہواوے کمپنی نے دو نئے اسمارٹ فونز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیبلیٹ ایم 5 یوتھ ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے۔ ٹیبلٹ کو 8 انچ اور 10 انچ کے ڈسپلے سائز میں پیش کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں ہائی سیلیکان کرین 710 پروسیسر دیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے ۔ ٹیب کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔ ایم 5 یوتھ کی بیٹری 5100 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اے چارج کے بعد ٹیب سے 62 گھنٹے مسلسل میوزک سنا جاسکتا ہے۔ ڈیوائس کو وائی فائی اور وائی فائی پلس ایل ٹی ای ماڈل میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ وائی فائی ماڈل کی قیمت 1199 یوآن اور ایل ٹی ای ماڈل کی قیمت 1499 یوآن ہے۔ 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ وائی فائی ماڈل کی قیمت 1399 یوآن اور ایل ٹی ای ماڈل کی قیمت 1599 یوآن ہے۔ ٹیبلٹ کا خصوصی ماڈل 10 انچ ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے وائی فائی قیمت 2199 یوآن اور ایل ٹی ای ماڈل کی قیمت 2399 یوآن ہے۔ ڈیوائس کو چائنہ میں پری آرڈر کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: