Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی میں کنگ عبداللہ پل 4ماہ کیلئے بند

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔ مقدس شہر کی ٹریفک انتظامیہ نے 4ماہ کیلئے منی میں کنگ عبداللہ پل بند کرنے کا اعلان کردیا۔ عملدرآمد بدھ سے ہوگا۔عاجل کے مطابق یہ فیصلہ مذکورہ پل کے بالمقابل ایک اور پل تعمیر کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں توجہ دلائی کہ20رجب 1440ھ مطابق 27مارچ 2019ءسے 4ماہ کیلئے منی میں کنگ عبداللہ پل بند رہیگا۔محکمہ ٹریفک نے اس دوران گاڑیوں کے لئے متبادل راستوں کا نقشہ جاری کردیا۔ 
 

شیئر: