Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہر گھڑ سوار سعودی لڑکیاں

 
سعودی عرب میں دو لڑکیوں نے اپنے شوق کی وجہ سے گھڑ سواری سیکھی ہے اور اب چاہ رہی ہیں کہ عرب اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کر سکیں۔
20 سالہ گھڑسوار ریمان طرزان نے نیوز24 کو بتایا کہ ان کو فارغ اوقات میں گھڑ سواری کا شوق تھااور گھڑسواری کو سیکھنے کے لیے باقاعدہ ایک کلب جایا کرتی تھی۔
ریمان طرزان کے مطابق کہ مقامی سطح پر  انہیں گھڑ سواری کے مقابلوں میںدو تمغے مل چکے ہیں اور اب ان کی خواہش ہے کہ گھڑ سواری کے عرب اور بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں۔

ریمان طرزان کہتی ہے کہ شروع میں گھڑ سواری کے کلب نہ ہونے کی وجہ سے ان کو بے حد مشکل پیش آئی تاہم گھر والوں نے ان کا یہ شوق پورا کرنے میں تعاون کیا۔
ریمان طرزان کی طرح 16 سالہ منیرہ الذیب کو بھی گھڑ سواری کا شوق ہے ، ان کے ساتھ بھی گھروالوں کا بھرپور تعاون تھا۔

منیرہ الذیب کے مطابق انہوں نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے ایک کلب میں گھڑ سواری سیکھی اور اب وہ ایک ماہر گھڑ سوار بن چکی ہے۔
منیرہ الذیب کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والوں نے گھڑ سواری کو اسلامی عرب کلچر کے طور پر لیااور اسی جذبے سے سیکھنے میں ان کی مدد کی۔

شیئر: