Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے 65فیصد مالکان انشورنس کمپنیوں سے مطمئن

ریاض ۔۔ ۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر احمد الخلیفی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ گاڑیوں کے 65فیصد سے زیادہ مالکان نے انشورنس کمپنیوں کے رویئے پر اطمینان کا اظہار کردیا۔وہ ”انشورنس اور تحفظ“ کے زیر عنوان 5ویں سعودی انشورنس سیمینار سے افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ اخبار 24کے مطابق الخلیفی نے کہا کہ انشورنس اسکیموں کے فوائد سے انشورنس کرانے والوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ انشورنس کے شعبے میں دھوکہ دہی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
 

شیئر: