Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کولمبیا کی جانب سے گولان ہائٹس پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کی مذمت

اسے بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے  منگل کو کولمبیا کی جانب سے شام کی مقبوضہ شامی گولان ہائٹس پر اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم کیے جانے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔
وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ’کولمبیا کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سلامتی کونسل کی 1981 میں منظور کی جانے والی قرارداد 497 کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں گولان ہائٹس پر اسرائیل کے اپنے قوانین، دائرہ اختیار اور انتظامیہ کے نفاذ کو ’کالعدم اور بین الاقوامی قانونی اثر کے بغیر‘ قرار دیا گیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ ’اس طرح کے موقف خطے میں امن کے حصول میں معاون نہیں اور امن کوششوں کو سبوتاژ کرتے ہیں۔‘
مملکت نے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’گولان ہائٹس شام کی مقبوضہ سرزمین ہیں۔ اس کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کے سے متعلق کوئی بھی قدم  یا فیصلے اس طرح کے اقدامات کو کوئی جواز فراہم نہیں کرتے۔‘
بیان میں مملکت نے کولمبیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنے موقف پر نظرثانی کرے، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرے۔ خطے میں سلامتی،  استحکام، منصفانہ اور دیرپا امن کے  حصول کے لیے  کوششوں کی سپورٹ جاری رکھے۔

 

شیئر: