Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز آسٹریلیا کے نام، پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست

ابوظبی: آسٹریلیا نے 5ون ڈے کی سیریز میں پاکستان کو تیسرے میچ میں 80 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-3کی ناقابل شکست پوزیشن حاصل کرلی۔ ابوظبی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم پوری ٹیم45ویں اوور میں 186 رنز پر ہی آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، عثمان خواجہ پہلے ہی اوور میںکوئی اسکور کئے بغیرعثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کینگروز کو دوسرا نقصان 20 کے اسکور پر شان مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا، جس کے بعد ایرون فنچ اور ہینڈ کومب نے میچ کو سنبھا ل لیا اور 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ 104 رنز پر ہینڈ کومب کو حارث سہیل نے آو ٹ کیا اور فنچ کا ساتھ دینے مارکس اسٹونیس آئے۔فنچ اوراسٹونیس نے آسٹریلیا کے اسکور کو 140 رنز تک پہنچایا تو عماد وسیم نے اسٹونیس کو آوٹ کردیا۔ ایرون فنچ کو یاسر شاہ نے 90 رنز پر آوٹ کیا۔ گلین میکسویل نے 55 گیندوں پر 71 رنز بنائے وہ رن آوٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے ۔ عثمان شنواری، جنید خان، عماد وسیم، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا  محتاط انداز میں آغاز کیا لیکن پانچویں ہی اوور میں شان مسعود صرف 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ شان مسعود کے بعد آنے والے بلے باز حارث سہیل بھی صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو پیٹ کمنز نے آوٹ کیا۔ محمد رضوان کو کمنزنے صفر پر آوٹ کر دیا۔ ابتدائی 3بیٹسمینوں کو آوٹ کرنے پر پیٹ کمنز کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ امام الحق اور شعیب ملک کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنے ۔ امام الحق نے 72 گیندوں پر 46 رنز کی سست اننگز کھیلی اور میکسویل کا شکار بن گئے۔کپتان شعیب ملک 50گیندوں پر 32رنز بنا سکے۔ عمر اکمل نے 36اور عماد وسیم نے 43رنز کی اننگز کھیلی ۔ عماد وسیم نے یاسر شاہ کیساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں کینگروز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی مگر جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔پاکستان کی پوری ٹیم 44.4اوورز میں186رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سیریز کا چوتھا ون ڈے 29مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: