Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کی سڑکوں سے 4500ناکارہ گاڑیاں اٹھالی گئیں

طائف ۔۔۔ طائف میونسپلٹی کے ادارہ صفائی نے شہر کے محلوں اور سڑکوں پر کھڑی ہوئی 4500سے زیادہ ناکارہ گاڑیاں اٹھوا لیں۔ ادارے نے گزشتہ دنوں صفائی مہم کے تحت یہ کارروائی کی۔ عاجل کے مطابق مالکان کو باقاعدہ انتباہ دیدیا گیا تھا کہ وہ مقررہ مہلت کے اندر ناکارہ گاڑیاں اپنے طور پر ”تشلیح“ بھجوا دیں۔ سعودی عرب کے ہر شہر میں ”تشلیح“ کے نام سے گاڑیوں کا ایک کباڑ خانہ قائم ہے جہاں ناقابل استعمال گاڑیاں فروخت کردی جاتی ہیں اور کباڑی ان کے پرزے نکال کر فروخت کرتے ہیں۔ اسکی باقاعدہ کارروائی ہوتی ہے ۔ محکمہ ٹریفک میں اس قسم کی گاڑیوں کا باقاعدہ اندراج بھی کرایا جاتا ہے۔
 

شیئر: