Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیزہ بازی میں پاکستان نے 6 عالمی ریکارڈ بنا لئے

 
خانیوال: پاکستان نے نیزہ بازی میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔خانیوال کے علاقے تلمبہ میں سلطانیہ اعوان کلب کی جانب سے نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔
پاکستان کے انٹرنیشنل گھڑ سوار سلطان بہادر عزیز کی سربراہی میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے ان مقابلوں میں شاندار مہارت دکھاتے ہوئے 6 ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے۔
120 گھڑ سواروں نے 2 منٹ 40 سیکنڈ میں 90 نشانے لگائے اور 70 پوائنٹ اکھاڑکر نیزوں میں ٹانک لئے اور نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ گھڑ سواروں نے صرف 166 سیکنڈز میں 120 گھوڑوں کو اختتامی لائن تک پہنچا کر دوسرا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ تیسرا ریکارڈ بیک وقت 24 گھوڑے ٹریک پر دوڑا کر بنایا گیا، اس کے علاوہ بیک وقت 6 ٹیموں نے گھوڑوں کو ایک ساتھ دوڑا کر چوتھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ یہ ریکارڈ بنانے میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا یہ بھی نیا ریکارڈہے اور ٹیم کا پانچواں ریکارڈ ہے۔ سنگل لائن میں 6 ٹیموں نے ایک ساتھ دوڑ کر چھٹا ریکارڈبنایا۔
 سلطانیہ اعوان کلب کی انتظامیہ نے ان ریکارڈز کی ویڈیوز گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی ہیں جو ان کا جائزہ لیکر پاکستان کے ورلڈ ریکارڈز کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: