Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں خواتین فٹبالرز کی عمدہ کارکردگی

کراچی: فٹبال سے جنون کی حد تک شوق رکھنے کی وجہ سے کراچی کے علاقے لیاری " منی برازیل "میں خواتین فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے میدان میں نکل آئیں۔
کراچی میں کھیلے گئے فٹبال ٹورنامنٹ میں لیاری کی خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل جعفر کلب اور ایم ایل او کلب کے درمیان ہوا جس میں پینلٹی ککس پر ایم ایل او کلب نے کامیابی حاصل کی۔
 کھیل میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ فٹبال کھیل میں لیاری کے لڑکے ہی آگے نہیں بلکہ لڑکیاں بھی اس میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں، اب لیاری کی لڑکیوں پر کوئی دباونہیں۔
خواتین کھلاڑیوں کی کوچ اور آرگنائزر ماہین بلوچ نے کہا کہ جب تک ہم لڑکیوں کو سرگرمیوں کے مواقع فراہم نہیں کریں گے، ان کے ٹیلنٹ کو سامنے نہیں لائیں گے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
 ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انہیں اہل خانہ کی جانب سے مکمل تعاون حاصل ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دیگر والدین بھی اپنی بچیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دیں کیونکہ جب کھلاڑی زیادہ ہوں گے تو کھیل اچھا ہوگا۔ 
خواتین کیلئے بھی فٹبال ٹورنامنٹس زیادہ سے زیادہ منعقد کئے جانے چاہئیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں خاتون پولیس افسر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے  واٹس ایپ گروپ " اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: