Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹرزکی مراعات مشروط کرنےکی تجویز

لاہور:پاکستانیشائقین کرکٹ نے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں شکست اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں عدم تسلسل پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کی تنخواہ اور مراعات کو کارکردگی سے مشروط کر دیا جائے ، کھلاڑیوں کی کھیل میں دلچسپی کوبرقرار رکھنے کیلئے اس طرز کے اقدامات نا گزیر ہیں ، کھلاڑیوں کے ٹی وی کمرشلز کرنے پر بھی فی الفور پابندی ہونی چاہیے ۔ شائقین نے قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ کو غیر مشروط طور پر لاکھوں روپے تنخواہ ، مراعات ، بیرون ملک مفت سفر اور اچھے ہوٹلوں میں قیام کی سہولت مل رہی ہو تو پھر آپ کو کارکردگی دکھانے کی کیا ضرورت ہے ۔ بلے بازوں کےلئے کم از کم 30سے اوپر سکور کرنے والے کےلئے معاوضہ رکھا جانا چاہیے اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو معاوضہ دیا جائے ۔ بولرز کا معاوضہ کم رنز دینے اور وکٹ کے حصول سے مشروط کیا جائے اور اسی طرح کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔ اچھی تنخواہوں اور بے پناہ مراعات کے باوجود کھلاڑیوں کی کارکردگی میں عدم تسلسل انتہائی مایوس کن ہے ۔ شائقین نے پی سی بی سے اپیل کی ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر کرنے کےلئے سخت پالیسی بنائی جائے اور ان کےلئے بھی سرکاری ملازمین کی طرح قواعد و ضوابط طے کئے جائیں۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: