Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ھربوقراط اور ہرکولیس کے مجسمے دریافت

وادی الدواسر۔۔۔سعودی محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ الربع الخالی صحرا کے قریب ریاض ریجن کی وادی الدواسر کے صحرا سے قدیم یونان کے مجسمے دریافت ہوئے ہیں ۔ یہ مجسمے ھربوقراط اور ہرکولیس کے ہیں ۔ یہ دونوں یونان میں فن و ادب کی علامت مانے جاتے ہیں ۔البلاد اخبارکے مطابق دونوں مجسمے وادی الدواسر سے 100کلو میٹر دور کندہ ریاست کے الفاو قریئے میں ملے ہیں۔محکمہ سیاحت و قومی آثار نے دونوں مجسمے ایتھنز نمائش میں پیش کئے ہیں جہاں سعودی عرب کے نوادر رکھے ہیں۔محکمہ سیاحت کے مطابق یہ دونوں مجسمے سعودی تمدن کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ 

شیئر: