سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
جمعرات 15 جنوری 2026 15:56
شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعيدی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر گفتگو کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کے روز عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعيدی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور پورے خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو سے بھی فون پر بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے علاقائی صورتحال میں حالیہ پیش رفت اور اس کے خطے کی سلامتی اور استحکام پر پڑنے والے اثرات پر گفتگو کی۔
