اعتدال اور ٹیلی گرام نے ایک سال میں 97 ملین سے زیادہ انتہا پسند مواد کو ہٹا دیا
جمعرات 15 جنوری 2026 18:39
’اعتدال‘ ریاض میں ٹیلی گرام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم عالمی مرکز اعتدال اور میسیجنگ سروس ٹیلی گرام نے 2025 کے دوران 97 ملین سے زیادہ انتہاپسندی پر مبنی مواد کو ہٹانے جبکہ چار ہزار 294 چینلز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے ڈیجیٹل انتہا پسندی سے نمنٹے کے لیے جاری مشترکہ تعاون کی مسلسل کامیابی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
’اعتدال‘ ریاض میں واقع ہے اور ٹیلی گرام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
یہ مرکز عربی زبان میں موجود آن لائن مواد کی نگرانی کر رہا ہے تاکہ دہشت گردی اور شدت پسندانہ انتہا پسندی کو نہ صرف روکا جاسکے بلکہ اس کا توڑ بھی کیا جائے۔
2025 کی پہلی سہ ماہی میں ( جنوری سے مارچ) 16ملین انتہا پسند مواد کو ہٹایا اور ایک ہزار 408 چینلز کو بند کیا گیا۔
دوسری سہ ماہی( اپریل سے جون) 30 ملین انتہا پسند مواد کوحذف اور ایک ہزار 254 چینلز کو بند کیا گیا۔

تیسری سہ ماہی(جولائی سے ستمبر) 28 ملین انتہا پسند مواد کو ہٹایا گیا جبکہ 482 چینلز بند کیے گئے۔
چوتھی سہ ماہی (اکتوبر سے دسمبر) 22 ملین انتہا پسند مواد کو حذف کیا گیا اور 482 چینلز کو انتہا پسند تنظیموں نے اپنے پروپیگنڈا سرگرمیوں کے لیے بند کردیا۔
فروری 2022 میں عالمی مرکز اور میسیجنگ سروس ٹیلی گرام کے درمیان انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کا آغاز ہوا تھا۔
اب تک 258 ملین انتہا پسند مواد کو ہٹایا اور 19 ہزار 87 انتہا پسند چینلز کو بند کیا جا چکا ہے۔
آن لائن موجود جس مواد کو ہٹایا گیا ہے، اس میں پی ڈی ایف، وڈیو کلپس اور آڈیو ریکارڈنگ شامل ہیں۔
