Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی نے روسی میزائل خریدلئے تو اقتصادیاں پابندیاں لگائیں گے، امریکہ

امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خرید لئے تو وہ اس پراقتصادی پابندیاں عائد کردے گا۔بلومبرگ کے مطابق یہ بات امریکی حکام نے کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس سے میزائل سسٹم کی خریداری پر امریکہ سخت اقدامات کرے گا۔
 دوسری طرف ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے پاچکا ہے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے روس کے ساتھ ڈیل روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ترکی اپنے دفاع کے لیے روسی ساختہ ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری پر اب کاربند ہے۔
اوغلو نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ڈیل کے جواب میں امریکی حکام کوششیں کر رہے ہیں کہ ایف35لڑکا طیاروں کی ترکی کو فروخت روک دی جائے۔ یہ کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
 امریکی اہلکاروں کا موقف ہے کہ ترکی امریکی ساختہ جدید ترین لڑاکا طیارے اور روسی دفاعی نظام ایک ساتھ حاصل نہیں کرسکے گا۔
 

شیئر: