Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں نے ڈیڑھ ارب ریال کے قرضے کیوں لئے؟

ریاض۔۔۔سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے بتایا ہے کہ سعودی شہریوں نے سیروسیاحت، صحت نگہداشت ، تعلیم ، فرنیچر ، گاڑیوں ،ٹرانسپورٹ کے نجی وسائل اور املاک کی ترمیم و آرائش کیلئے 2018ء میں 1.5ارب ریال کے قرضے سعودی بینکوں سے حاصل کئے ۔
ساما  کے مطابق سیر و سیاحت کیلئے2018ء کی تیسری سہ ماہی میں 451ملین ریال کے قرضے لئے گئے تھے ۔ چوتھی سہ ماہی میں 484ملین ریال کے قرضے لئے گئے ۔ پہلی سہ ماہی میں 338ملین اور دوسری سہ ماہی میں 322ملین ریال کے قرضے طلب کئے گئے ۔اس طرح 2018ء میں مجموعی قرضے 1595ملین ریال لئے گئے ۔ 
سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی کا قیام 1952ء میں عمل میں آیا تھا ۔ اسے سعودی عرب میں سینٹرل بینک کی حیثیت حاصل ہے ۔ مالیاتی قوانین اور ضوابط اسی کے فرائض میں شامل ہیں ۔ ساما قومی کرنسی کی تیاری اور مملکت میں زرِ مبادلہ کے جملہ امور کی دیکھ بھال کرتی ہے ۔ 

شیئر: