Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

البغدادی کی گرفتاری پر 2کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا انعام

دبئی ۔۔  امریکہ کی قیادت میں کام کرنے والی بین الاقوامی فورسز نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی گرفتاری اور نشاندہی کرنے پر 2 کروڑ 50لاکھ ڈالر کا انعام مقرر کر دیا۔
عراق کے شہر الرمادی میں مشترکہ فورسز کی جانب سے ہینڈ بلز گرائے گئے جن پر انعامی رقم کے ساتھ بغدادی کی تصویر بھی دی گئی ہے ۔ الرمادی پولیس کے ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ عالمی اتحادی فورس کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائے جانے والے ہینڈ بل میں لکھا گیا ہے کہ جو بھی البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دے گا اسے 25 ملین ریال انعام ملے گا ۔ 
ہنڈ بل میں مزید کہا گیا کہ ـ" داعش کے سربراہ اور اسکے کارندوں نے تمہاری زمینوں پر فساد برپا کیا اور تمہارے عزیزوں کو قتل کیا ، اب وہ موت اور تباہی سے دور کہیں روپوش ہے ، آپکی مدد اور تعاون سے اس دہشتگرد سے انتقام لیا جاسکتا ہے جس نے ہر طرف تباہی پھیلائی "۔ ہینڈ بل میں موبائل نمبر بھی دیئے گئے ہیں جن پر کال کرکے یاواٹس اپ کے ذریعے اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ 
عراقی شہر الرمادی میں   ہنڈبلز  گرائے جانے کے بعد  لوگوں کی بڑی تعداد انعامی رقم حاصل کر نے کیلئے داعش کے سربراہ کو تلاش کر نے میں مصروف ہو گئے  ۔ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی اس وقت عراق میں نہیں بلکہ وہ شام کے کسی صحرائی علاقے میں روپوش ہے ۔ دوسری جانب اتحادی فورسز کا دعوی ہے کہ وہ البغدادی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کہ کہاں ہو گا ۔

شیئر: