Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمانڈر خلیفہ حفتر کی حامی فورسز کا طرابلس ائیر پورٹ پر کنٹرول

طرابلس ...لیبیا میں کمانڈر خلیفہ حفتر کی حامی فورسز نے طرابلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ لیبیا ئی فوج کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا کہ دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ۔سبق ویب سائٹ نے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا کہ لیبیا کے مغربی علاقے میں عسکری کارروائیاں جاری ہیں ۔ 
لیبیا کے فوجی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دارالحکومت طرابلس میں مقیم شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ لڑائی والے علاقوں سے دوررہیں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحا ل سے دوچار نہ ہوں ۔
واضح رہے قومی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے گزشتہ جمعرات کو لیبیا کے درالحکومت طرابلس کو مسلح ملیشیا سے خالی کرانے کے لئے اپنی حامی فورسز کو پیش قدمی اور لیبیا کی اتحادی حکومت پر قابض ہونے کا حکم جاری کیا تھا۔
حفتر نے فوج سے کہا کہ وہ طرابلس میں صرف اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرے۔ جو شخص بھی ہتھیار ڈال کر سفید پرچم بلند کردے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔عالمی برادری نے خبردار کیا تھا کہ بحران فوجی طاقت کے بل پر حل نہیں ہوگا۔ طاقت کے استعمال سے انارکی پھیلے گی۔
 

شیئر: