Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا شکریہ

 
واشنگٹن /اسلام آباد... امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں تعاون کے لئے حالیہ کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ٹوئٹر پر بیان میںانہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا 2روزہ دورہ مکمل ہوا ۔پاکستان کی کوششوں اور افغان اور صرف افغانوں کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کے اختیار کی تجدید نو پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ا بھی مزید کام کرنا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ زلمے خلیل نے 5 اور 6 اپریل کو پاکستان کا دورہ کیا ۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ امر یکہ توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اس عمل میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے طالبان کی مذاکراتی ٹیم کو سفری سہو لتیں دینے پر شکرگزار ہیں۔ 
قبل ازیںامریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میںکہاتھا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔ امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں وسعت اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک پاکستان افغانستان سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا۔
ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک سمجھوتہ ہو جس سے امن قائم ہوسکے۔ زلمے خلیل زاد نے پاکستان سے اورزیادہ مثبت کردارکی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے تو اسے افغانستان میں اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔
 

شیئر: