Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی جی 20 اجلاس کے دوران فرانس اور دیگر ہم منصبوں سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات،علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو جوہانسبرگ میں جی 20 سمٹ کے موقع پر فرانس، مصر اور ارجنٹینا کے ہم منصبوں نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول باروٹ سے بات چیت مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی سعودی، فرانسیسی شراکت داری پر فوکس رہی۔
 دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور انسانی اثرات کے ساتھ اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور مصری وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور خطے کی سلامتی پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا۔
مشرق وسطی میں استحکام کی سپورٹ کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی۔
علاوہ ازیں ارجنٹینا کے وزیرخارجہ پابو کوئرو سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جنوبی افریقہ میں سعودی سفیر فیصل بن فلاح الحربی اور وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید بن عبدالحمید السماعیل بھی موجود تھے۔

 

شیئر: