Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی جی 20 اجلاس میں شرکت، قریبی بین الاقوامی شراکت داری پر زور

سعودی وزیرخارجہ نے ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے وفد کی سربراہی کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو جوہانسبرگ میں جی 20 سمٹ میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنبسی ایس پی اے کے مطابق سربراہی اجلاس کا افتتاح جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے کیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اپنے خطاب میں کہا’عالمی اقتصادی استحکام کو لاحق مستقل چیلنجز کے ساتھ دنیا توانائی اور فوڈ سکیورٹی پر جاری دباو سے نمٹ رہی ہے۔ جی 20 ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعاون مزید گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔‘
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مضبوط بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے اورعالمی اقتصادی لچک کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کے عزم کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا ’مملکت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے، جو مملکت میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور عالمی استحکام میں حصہ ڈالنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔‘
انہوں نے بین الاقولامی مالیاتی نظام کی سالمیت کے تحفظ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا غیرقانونی مالیاتی بہاو کو رکونے کے لیے سخت اقدامات پر زور دیا۔
افتتاحی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن بن سعد الخلف بھی شریک ہوئے جہنوں نے عالمی اقتصادی ماحول کو مستحکم  بنانے اور جی 20 ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے میں بات چیت کی۔

 

 

شیئر: