سعودی نائب وزیرخارجہ کی فلسطین ڈونر گروپ کے اجلاس میں شرکت
برسلز میں اجالس کی مشترکہ صدارت یورپی یونین اور فلسطینی اتھارٹی نے کی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے برسلز میں منعقدہ فلسطین ڈونر گروپ کے اجلاس میں شرکت کی جس کی مشترکہ صدارت یورپی یونین اور فلسطینی اتھارٹی نے کی۔
تقریب کے دوران سعودی نائب وزیرخارجہ نے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق 1976 کی سرحدوں پر ایک ازاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلیے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔
الخریجی نے سپین، ناروے، فرانس اور متعدد بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے فلسطینی اتھارٹی کے مالی استحکام کی سپورٹ کےلیے ’ہنگامی بین الاقوامی اتحاد‘ اقدام اجاگر کیا تاکہ فلسطینی اتھارٹی اپنے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ اہم اداروں کے تسلسل کو یقینی بنا سکے۔
یاد رہے سعودی عرب نے نیویارک میں فلسطیینی اتھارٹی کےلیے ایک ہنگامی بین الاقوامی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا، اس کے لیے 90 ملین ڈالر فراہم کیے تھے۔
سعودی عرب کے علاوہ شراکت دارملکوں میں بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، ناروے، سلووینیا، سپین، سوئٹزرلینڈ، اور برطانیہ شامل ہیں۔
سعودی عرب اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ امن کے لیے کوشاں ہے۔
