Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسے اللہ رکھے

  بیجنگ ۔۔ چین کے جنوب مغربی صوبے میں 6 سالہ بچی عمارت کی 26 ویں منزل سے گر بھی مکمل طور پر محفوظ رہی ۔ بچی اتنی بلندی سے گرنے کے بعد اپنے پیرو ں پر کھڑی ہوگئی ۔ مصری جریدے” اخبارک “ نے چینی نیوز ایجنسی کانکن نیوز کے حوالے سے بتایاہے کہ خوش قسمتی سے بچی عمارت کے نیچے کھڑی ہوئی درجنوں موٹر سائیکلوں پر نہیں گری ۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا ۔
  
بچی کے صرف سیدھے ہاتھی میں معمولی سا فریکچر آیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود بچی مکمل طور پرسلامت ہے ۔
    بچی کے بلندی سے گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بچی کو خوش قسمت قرار دیا کہ 26ویں منزل سے گرنے کے باوجود بچی کو خطرناک زخم نہیں آئے بلکہ معمولی سا فریکچر ہوا ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر عمارت کے نیچے کھڑی موٹر سائیکلوں پر گرتی تو کیا ہوتا ؟
    واضح رہے اس قسم کا واقعہ جدہ میں بھی پیش آیا تھا میں ایک پاکستانی بچی عمارت کی 18ویں منزل سے گری اوراپنے پیروں پر چلتی ہوئی دوبارہ عمارت کے دروازے پر جابیٹھی تھی ۔ حقیقت یہی ہے ” جسے اللہ رکھے “
             

شیئر: