Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نشہ آور اشیا کا ”خطرناک“ملزم گرفتار

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکام کے مطابق نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم نے اپنی حفاظت کےلئے شیر اور سراغ رساں کتے بھی رکھے ہوئے تھے۔ 
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے اڈے سے تلاشی کے دوران شراب کی بوتلوں کے علاوہ مشین گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ 
سعودی صحافی سعود الشیبانی نے سنیپ چیٹ پر اڈے پر چھاپے او ر گرفتاری کی تفصیلات پر مشتمل وڈیو جاری کی ہے۔
 وڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ منشیات کا تاجر گرفتاری کے وقت مسلح تھا۔اسے پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ 
 

شیئر: