Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں بھرپور صلاحیتیں دکھائیں گے، سرفراز احمد

 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ  میں انڈیا پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی ،بھرپور کارکردگی دکھائیں گے ۔
انگلینڈ  روانگی سے قبل ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد اور  ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے  ہیڈآفس قذافی اسٹیڈیم میں  مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ ورلڈکپ میں تمام کھلاڑی  بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔  
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں  نے بہت محنت کی ہے، ہماری ٹیم زبردست ہے۔'اسکواڈ میں شامل گیارہ کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کھیلتے ہوئے فائنل میں انڈیا کو شکست دی تھی،اس لیے ہمیں  ان پر نفسیاتی برتری حاصل رہے گی۔'
سرفراز احمد نے  کہا کہ خواہش ہے کہ عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیت کر نام کماؤں ۔  
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پران کے مشکور ہیں۔'انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بہت متحرک کیا اور حوصلہ افزائی کی۔'
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کا کہنا تھا کہ امید ہے شاداب خان ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو بہت متحرک کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ 
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے سخت محنت کی ہے اور بہترین سکواڈ چنا ہے، ابتدائی ہدف کوالیفائی کرکے ٹاپ فور میں جانا ہے۔ ورلڈ کپ میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے، شاہین شاہ آفریدی میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، امید ہے شاداب خان ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ٹائٹل جیتنے کی امید ہے، جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔
قومی ٹیم پیر کی رات انگلینڈ روانہ ہو گی۔

شیئر: