Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا کے ہوٹل نے سعودی سیاح کی بکنگ کینسل کیوں کی؟

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں خودکش بم دھماکوں کے بعد ایک ہوٹل نے سعودی سیاح کی بکنگ یہ کہہ کر منسوخ کی ہے کہ ’ ہم آپ کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔‘
سعودی سیاح عبداللہ الرسی نے ایک مقامی ویب سائٹ سبق نیوز کو بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انہیں بھیجا گیا پیغام تعصب پر مبنی ہے۔

 

 عبداللہ الرسی کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے امتیازی سلوک کی قطعی توقع نہیں تھی حالانکہ ا نہوںنے ایک ماہ قبل ہوٹل بکنگ کی ویب سائٹ booking.com کے ذریعے کمرہ بک کرکے اس کا کرایہ بھی ادا کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بکنگ کی منسوخی کے حوالے سے جب خبریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سامنے آئیں تو بکنگ ڈاٹ کام کی جانب سے  انہیں  ای میل پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ’ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے معذرت خواہ ہیں، ا نکی جانب سے کسی قسم کے امتیازی سلوک کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اگر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے امتیازی سلوک ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہوٹل کو اپنی لسٹ سے خارج کر دیں گے ۔‘

متاثرہ سعودی عبداللہ الرسی کا کہنا تھا کہ’ بکنگ ڈاٹ کام‘  نے اب تک کسی مناسب کارروائی کا آغاز نہیں کیا جس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کی جانب سے کسی خاص رد عمل کا اظہار نہ کرنا معنی خیز ہے ۔
اس حوالے سے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا رد عمل مناسب نہیں جو انہو ںنے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے ذریعے ظاہر کیا ہے ۔
 ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ’ لوگ وہاں سے اپنی بکنگ کینسل کررہے ہیں اور آپ جانے پر بضد ہو ۔‘
 

شیئر: